مہر خبررساں ایجنسی نے ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر ڈیرہ بسی میں دو چور گاڑی کے ساتھ گاڑی کے مالک کی اہلیہ کو بھی لے گئے۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی کا مالک راجیو چند اپنی اہلیہ ریتو کے ہمراہ بچے کی سکول فیس ادا کرنے کے لیے گیا۔ اس نے بیوی کو گاڑی میں انتظار کرنے کو کہا اور گاڑی کی چابیاں بھی اندر ہی چھوڑ گیا۔ جب راجیوچند سکول کے اندر چلا گیا تو دو چور آگئے۔ ان میں سے ایک ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گیا اور دوسرے نے پچھلی سیٹ پر بیٹھ کر ریتو کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا تاکہ وہ شور نہ مچا سکے اور دونوں گاڑی بھگا لے گئے۔ 5کلومیٹر دور لیجا کر انہوں نے ریتو کو سڑک پر ہی اتار دیا اور گاڑی لے کر چلے گئے۔ وہاں سے ریتو نے اپنے شوہر کو فون کیا۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔

بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر ڈیرہ بسی میں دو چور گاڑی کے ساتھ گاڑی کے مالک کی اہلیہ کو بھی لے گئے۔
News Code 1904748
آپ کا تبصرہ