اسپین میں برفانی طوفان کے نتیجے میں ٹرین سروس معطل ہوگئی

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بدترین برفانی طوفان کے نتیجے میں ٹرین سروس معطل ہوگئی جبکہ ایئرپورٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بدترین برفانی طوفان کے نتیجے میں ٹرین سروس معطل ہوگئی جبکہ ایئرپورٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسپین کے شہر میڈرڈ میں کئی دہائیوں کا بدترین برفانی طوفان آیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق میڈرڈ میں سمندری طوفان کے ساتھ برفباری اور تیز ہواؤں نے درخت گرادیئے جبکہ کئی انچ برف پڑنے سے ہزاروں گاڑیاں راستوں میں پھنس گئی ہیں۔ حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

News Code 1904747

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =