شمالی کوريا کے حکمراں کا مزید جوہری ہتھيار بنانے کا اعلان

شمالی کوريا کے حکمراں کیم جونگ اُون نے کہا ہے کہ امريکہ ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے جس کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید جوہری ہتھيار بنائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوريا کے حکمراں کیم جونگ اُون نے کہا ہے کہ امريکہ ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے جس کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید جوہری ہتھيار بنائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے حکمراں کیم جونگ اُون نے حکمران پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں امریکہ کو سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے اپنے ماہرین کو زیادہ سے زیادہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کیم جونگ اُون نے مزید کہا کہ امریکہ کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیاری کی ضرورت ہے اس لیے ہم جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو مزید فروغ دیں گے اور جوہری اثاثوں میں اضافہ کریں گے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امريکہ کے ساتھ تعلقات ميں بہتری صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب امریکہ اپنی جارحانہ پاليسی تبديل کرے اور مسائل کو گفتگو کے ذریعے حل کرنے کے لیے راضی ہو۔

News Code 1904746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha