آیت اللہ مکارم شیرازی  کی سفارش کے بعد مچھ واقعہ کے متاثرین نے اپنے شہداء کی تدفین شروع کردی

اسلامی ایران کے معروف عالم دین اور مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے مچھ واقعہ کے شہداء کے لواحقین کے نام تعزیت نامہ میں تاکید کی کہ وہ شہداء کی تدفین کا عمل جلد از جلد مکمل کریں جس کے بعد شہداء کی تدفین کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ایران کے معروف عالم دین اور مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے مچھ واقعہ کے شہداء  کے لواحقین کے نام تعزیت نامہ میں تاکید کی کہ وہ شہداء کی تدفین کا عمل جلد از جلد مکمل کریں جس کے بعد شہداء کی تدفین کا عمل شروع کردیا گيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مظلوم شہیدوں کے لواحقین کے نام آٓیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے ایک تعزیت نامہ  جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کے وفاقی اور صوبائی حکام سے زور دے کر مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شیعہ مسلمانوں کے خۂاف ہونے والے دہشت گردانہ حملوں اور جرائم کا فوری اور دائمی سد باب کریں۔

انہوں نے مچھ واقعے میں شہید ہونے  والے کان کنوں کے لواحقین کو پیغام دیتے ہوئے کہا :" چونکہ شہداء کے جسم مطہر کا احترام ہم سب پر واجب ہے اور شرعی حکم یہ ہے کہ انہیں جلد از جلد سپرد خاک کیا جائے، جیسا کہ پاکستان سے بھی علمائے اَعلام نے درخواست کی ہے، میں شہداء کے معظم خاندانوں سے سفارش کرتا ہوں کہ اپنے عزیزوں کی رسم تدفین کے عمل  کو جلد از جلد انجام دیں "۔

آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تدفین کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہوگا کہ عوام  اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹ جائیں بلکہ قانونی دائرے میں رہ اپنے مطالبات کے پورا ہونے تک احتجاج جاری رکھ سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ اسلامی ملک پاکستان سے دہشت گردی کا سرطانی پھوڑا جلد از جلد ختم ہوجائے۔

News Code 1904734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =