اتر پردیش میں ایک  ہجوم نے ڈولفن کو ہلاک کردیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہجوم نے لاٹھیاں اور ڈنڈے مار مار کر ڈولفن کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہجوم نے لاٹھیاں اور ڈنڈے مار مار کر ڈولفن کو ہلاک کردیا۔ ڈولفن کو اس بے دردی سے مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 31 دسمبر کو پیش آیا تھا، جبکہ ڈولفن پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کی جانب سے ڈولفن پر حملہ کرنے کے بعد وہ بری طرح زخمی ہوگئی تھی اور اس کے جسم سے بے تحاشہ خون بھی بہہ رہا تھا۔ ایک شخص نے ان لوگوں سے کہا بھی کہ تم لوگ اسے کیوں مار رہے، لیکن حملہ آور ڈولفن کو مارنے سے باز نہیں آئے۔

News Code 1904724

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha