مچھ کے متاثرین کا اپنے پیاروں کے جنازے لیکر چھٹے دن بھی دھرنا جاری

مچھ کے متاثرین سخت سردی میں آج چھٹے روز بھی اپنے پیاروں کے جنازے لیکر وزیر اعظم کے انتظار میں دھرنا دیکر بیٹھے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مچھ کے متاثرین سخت سردی میں آج چھٹے روز بھی اپنے پیاروں کے جنازے لیکر وزیر اعظم کے انتظار میں دھرنا دیکر بیٹھے ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق منفی درجہ حرارت میں سانحہ مچھ کے خلاف متاثرین کا میتوں سمیت احتجاج  چھٹے روزمیں داخل ہوگیا ہے۔ کھلے آسمان تلے بیٹھے مظاہرین کی جانب سے وزیراعظم کی آمد تک لاشوں کودفنانے سے تاحال انکارکیا جارہا ہے۔

شہداء کمیٹی اوردھرنا منتظمین کی ہنگامی پریس کانفرنس بھی ہوئی۔ متحدہ وحدت المسلمین کے رہنما  آغا رضا نے کہا کہ دھرنے سے متعلق خاص طبقہ منفی پروپگینڈہ کر رہا ہے، وزیراعظم آئیں گے انہیں عزت دی جائے گی۔

ادھر لاہور ، اسلام آباد اورکراچی  میں بھی سانحہ مچھ کے خلاف دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں مرکزی دھرنا نمائش چورنگی جب کہ دوسرے علاقوں ناتھا خان، کالونی گیٹ، کامران چورنگی، جوہر موڑ، صفورا چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، نیپا، سمامہ پل کے قریب، ملیر 15، اسٹارگیٹ، پاور ہاؤس، انچولی، فائیواسٹار چورنگی، ٹاور، عائشہ منزل، ناظم آباد 7 نمبر، ناظم آباد 1، شاہ فیصل کالونی پل، ضیاء الدین چورنگی، ناگن چورنگی اورپیپلز چورنگی، شاہ فیصل کالونی پل، ضیاء الدین چورنگی، ناگن چورنگی اورپیپلز چورنگی شامل ہے۔ واضح رہے کہ مچھ میں وہابید ہشت گرد تنظیم داعش نے 11 شیعہ بے گناہ مزدوروں کو چاقوؤں سے بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ شہید کردیا تھا۔ وہابی دہشت گردوں کو امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی پشتپناہی حاصل ہے۔

News Code 1904720

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =