کل رات کے واقعات نے امریکہ اور مغربی ممالک کی کھوکھلی جمہوریت کا پردہ فاش کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کل رات امریکہ میں رونما ہونے والے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات امریکہ میں رونما ہونے والے واقعات نے امریکہ اور مغربی ممالک میں کھوکھلی جمہوریت کا پردہ فاش کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ میں کل رات رونما ہونے والے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات امریکہ میں رونما ہونے والے واقعات نے امریکہ اور مغربی ممالک میں کھوکھلی جمہوریت کا پردہ فاش کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں جمہوریت اور انسانی حقوق عمل نہ ہونے کے برابر ہے مغرب میں جمہوریت بہت کمزور ہے انتخابات میں کرپشن اور دھاندلی امریکہ اور مغربی ممالک میں زور اور شور سے جاری ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ دنیا سے الگ تھلگ ہوگیا اور اس ناتجربہ کار شخص نے علاقائي اور عالمی سطح پر کتنے بڑے خطرات پیدا کئے ، عالمی قوانین کو نظر انداز کیا ، عالمی معاہدوں کو توڑ دیا ، امریکی عوام کو مشکلات اور مصائب میں مبتلا کردیا ، آج امریکہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہورہی ہیں جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا ۔ صدر روحانی نے کہا کہ کل رات کے واقعات سے امریکہ میں آنے والی حکومت کو درس عبرت سیکھنا چاہیے اور ٹرمپ کے دور کی تمام غلط پالیسیوں کو منسوخ کرکے امریکہ کی عالمی سطح پر خراب ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ زوال اور تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔

News Code 1904711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =