بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگيا

بھارت کا جنگی طیارہ مگ 21 تکنیکی خرابی کے باعث راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کا جنگی طیارہ مگ 21 تکنیکی خرابی کے باعث راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق جنگی طیارے مگ 21 بسون میں دوران پرواز بڑی تکنیکی خرابی ہوجانے کی وجہ سے اس کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ تاہم پائلٹ  طیارے کی تباہی سے قبل ہی بحفاظت طیارہ سے علیحدہ  ہوگیا تھا۔

بھارتی وزارت دفاع کے اعداد وشمار کے مطابق 2016 سے اب تک بھارت کے 27 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں جن میں 15 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ مگ 21 بسون طیارے بھارتی فضائیہ میں 1961 میں شامل کیے گئے تھے۔

News Code 1904702

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =