امریکی پارلیمنٹ میں پاکستان کو اتحادی کی حیثیت سے خارج کرنے کا بل پیش

امریکی پارلیمنٹ کی امور خارجہ کمیٹی میں ریپبلکن رکن اینڈی بگس نے ایک بل پیش کیا ہے جس میں پاکستان کی اہم اتحادی کی حیثیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی پارلیمنٹ کی امور خارجہ کمیٹی میں ریپبلکن رکن اینڈی بگس نے ایک بل پیش کیا ہے جس میں پاکستان کی اہم اتحادی کی حیثیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق ایری زونا سے منتخب ہونے والے کانگریس کے رکن اینڈی بگس نے  117 ویں کانگریس میں پاکستان مخالف بل پیش کیا ہے۔

بل میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان کو امریکہ کے ایک اہم غیر نیٹو اتحادی کی حیثیت حاصل ہے جس کی مناسبت سے کئی مراعات کا حامل بھی ہے تاہم اب پاکستان کی اہم اتحادی کی حیثیت پر نظرثانی کا وقت آگیا ہے۔

News Code 1904701

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =