افغان فورسز نے آپریشن کے دوران 6 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

افغانستان کے صوبے بغلان میں افغان فورسز نے آپریشن کے دوران 6 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے بغلان میں افغان فورسز نے آپریشن کے دوران 6 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 6 افغان طالبان کو ہلاک کردیا، اس دوران 4 طالبان زخمی بھی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے دو اہم کمانڈر بھی شامل تھے۔

بغلان پولیس چیف کے مطابق طالبان نے ہائی وے پر قبضہ کیا ہوا تھا جس کو چھڑانے کے لیے آپریشن کیا گیا اور اس میں ہمیں کامیابی بھی ملی، آپریشن کے نتیجے میں طالبان پیچھے ہٹ گئے ہیں اور ہائی وے کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی وے پر 6 چوکیاں قائم کردی گئیں ہیں اور پولیس ٹیم باقاعدہ پیٹرولنگ کرے گی۔

پولیس چیف محمد وائس سمیمی نے مزید کہا کہ ہمار مقصد صرف ہائی وے کے اطراف میں موجود گاؤں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا تھا کیوں کہ طالبان کی جانب سے ہائی وے کے پاس موجود گاؤں میں مشکوک سرگرمیاں شروع کی گئی تھیں اور لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا تھا یہاں تک کہ ہائی وے پر موجود کاروباری افراد کو بھی تنگ کی جارہا تھا۔

News Code 1904699

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =