کمرشل ڈرونز کی عالمی منڈی میں چين کا تقریبا 80فیصد حصہ

ڈرون مارکیٹ ریسرچ کی جرمن کمپنی " ڈرون انڈسٹری اِنسائٹس" کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کمرشل ڈرونز کی عالمی منڈی میں چین تقریباً 80 فیصد حصے کے ساتھ پوری دنیا میں سرِ فہرست ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈرون مارکیٹ ریسرچ کی جرمن کمپنی " ڈرون انڈسٹری اِنسائٹس" کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کمرشل ڈرونز کی عالمی منڈی میں چین تقریباً 80 فیصد حصے کے ساتھ پوری دنیا میں سرِ فہرست ہے۔

 حالیہ برسوں کے دوران چین میں سویلین ڈرون انڈسٹری نے تیزی سے ترقی کی ہے اور عالمی مارکیٹ میں اس کا حصہ تقریباً 80 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ برس کی ایک رپورٹ میں کمرشل ڈرونز کی عالمی منڈی میں چین کا حصہ 70 فیصد سے زیادہ بتاتے ہوئے کہا گیا تھا کہ 2013 تک چین میں ڈرونز بنانے والے 130 ادارے تھے جو 2019 میں 9 گنا سے بھی زیادہ اضافے کے ساتھ 1,200 پر پہنچ چکے تھے۔

کمرشل ڈرونز کی عالمی منڈی میں چین کی " ڈی جے آئی انوویشن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ " کو دنیا کی سب سے بڑی کمپنی قرار دیا جاتا ہے جو انٹرنیشنل ڈرون مارکیٹ میں تنِ تنہا 70 فیصد حصے کی مالک ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف کامرس میں انٹرنیشنل مارکیٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بائی منگ کا خیال ہے کہ چین میں ڈرون انڈسٹری ایک نئی معاشی نمو کی صنعت بن سکتی ہے۔

News Code 1904694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =