ہندو دہشت گردوں کا تاج محل پر حملہ/ ہندو پرچم لہرانے کی کوشش

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں و اقع تاج محل پر ہندو دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور اس کے میناروں پرہندو پرچم لہرانے کی کوشش کی

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں و اقع تاج محل پر ہندو دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور اس  کے میناروں پرہندو پرچم لہرانے کی کوشش کی۔ دنیا کے عجوبوں میں شمار ہونے والے مغل فن تعمیر کے شاہ کار پر ایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں نے دھاوا بول دیا اور اس کے گنبدوں پر زعفرانی پرچم لہرانے کی کوشش کی۔

اطلاعات کے مطابق منگل کو ہندو جاگرن منچ نامی انتہا پسند ہندو تنظیم کے چار کارکنوں کو تاج محل کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔ تاج محل پر تعینات سرکاری اہل کاروں نے انتہا پسندوں کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کیا۔

تاج گنج پولیس تھانے کے انسپیکٹر کے مطابق دائیں بازوں کے ایک رہنما گورو ٹھاکر کی قیادت میں تین افراد نے تاج محل کے احاطے میں زعفرانی پرچم لہرانے کی کوشش کی۔

ایس ایس پی ببلو کمار کے مطابق تاریخی مقام پر پرچم لہرانے والے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کے جُرم میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد نے تاج محل کی عمارت میں " شیو چالیسا" کا پاٹ بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقع نہیں۔ اس سے قبل بھی اسی تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو تاج محل کے اندر شیو پوجا کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

News Code 1904692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha