ایران دشمن کے ہر خطرے اور ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے خطے میں دشمنوں کی فوجی نقل و حرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے خطے میں دشمنوں کی فوجی نقل و حرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

میجر جنرل باقری نے سمنان کے علاقہ میں پہلی بڑی ڈرون جنگی مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی چاروں یونٹوں نے دفاعی ساز و سامان کی ساخت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ایران آج خطے میں ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ایران کی مسلح  افواج کے چیف آف اسٹاف نے ڈرون شعبہ میں ایرانی فوج کی حیرت انگير کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوغے کہا کہ آج ایرانی فوج دفاعی ساز و سامان کی ساخت کے حوالے سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہے اور ایران کی مسلح افواج آج دنیا کے پیشرفتہ ترین ہتھیار تیار کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہم کمزور ہوتے تو دشمن کب سے ہمیں تہس نہس کرچکا ہوتا ہے۔ ہم دشمن کا بھر پور مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

News Code 1904687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =