اسرائیل اور سعودی عرب کی خطے میں بحران پیدا کرنے کی مشترکہ اور مذموم سازش

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حجازی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب خطے میں بحران پیدا کرنے کی مشترکہ اور مذموم سازش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل محمد حجازی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب خطے میں بحران پیدا کرنے کی مشترکہ اور مذموم سازش کررہے ہیں۔ جنرل حجازی نے شہید سلیمانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید میجر جنرل سلیمانی کی ایک اہم خصوصیت  جیسے بارہا بیان کیا گیا ہے وہ عوام کی ان سے بے پناہ اور والہانہ محبت تھی۔ انھوں نے کہا کہ شہید سلیمانی دلوں کے سردار تھے۔ ان کی تشییع جنازہ میں عوامی سیلاب نے امڈ کر اس حقیقت کو دنیا کے سامنے روش کردیا ۔ جنرل حجازی نے کہا کہ جو لوگ اللہ تعالی کی راہ میں خلوص کے ساتھ کام کرتے ہیں اللہ تعالی انھیں اس دنیا میں بھی پاداش عطا کرتا ہے۔

انھوں نے خطے میں امریکہ کی مہم جوئی کے پیچھے اسرائیل اور سعودی عرب کو قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائيل اور سعودی عرب خطے میں بحران پیدا کرنے کا مشترکہ منصوبہ بنا رہے ہیں لیکن ان کا یہ سازشی منصوبہ بھی ناکام ہوجائےگا۔  انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے سعودی اور اسرائیلی منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا اور اس سلسلے میں ایران کی مسلح افواج ہر لحاظ سے آمادہ ہیں۔

News Code 1904683

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =