برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی دریافت کے بعد سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کی نئے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے باعث دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم نے عام شہریوں کو بہت بڑی تعداد میں متاثر کیا ہے جس میں نوجوان بھی شامل ہیں اس لیے نئی پابندیوں کے دوران تمام اسکول بھی بند رہیں گے۔

سخت لاک ڈاؤن کے دوران عام شہریوں کو صرف بہت ضروری کاموں جیسے کام پر یا ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔  اس سے قبل برطانیہ کی علاقائی حکومتیں بھی ایسے ہی سخت اقدامات کا اعلان کر چکی ہیں۔

News Code 1904682

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =