دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں

دنیا بھر اور کنٹرول لائن کے دونوں جانب مقیم کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر اور کنٹرول لائن کے دونوں جانب مقیم کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں اور تحریک آزادی کشمیرکو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کر رہے ہیں۔

پاکستان کے صدرعلوی نے کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق خودارادیت انسانی احترام کا بنیادی جزو ہے، عالمی برادری کو بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کے حوالے سے اپنی یقین دہانیوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے5جنوری 1949کو ایک قرار داد منظور کی تھی جس میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کے ذریعہ کشمیریوں کے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کو تسلیم کیاگیا تھا۔

News Code 1904678

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =