پاکستانی حکومت کا 18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں 18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم  کے اجلاس میں  18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  صوبائی وزراء تعلیم اور دیگر حکام ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس میں شریک ہوئے اور وزارت صحت کے حکام نے  کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے 18 جنوری، پہلی سے 8 ویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے 25 جنوری جب کہ یونیورسٹیز یکم فروری سے  کھولی جائیں گی۔

اجلاس میں مئی کے آخری ہفتے اور جون کے ابتدائی ایام میں ہونے والے بورڈ امتحانات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ موسم سرما و گرما کی چھٹیوں میں کمی پر بھی غور کیا گیا۔

News Code 1904672

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =