ایران نے ماحولیات کو آلودہ کرنے کے جرم میں جنوبی کوریا کی کشتی کو متوقف کرلیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے خلیج فارس میں جنوبی کوریا کا پرچم لگا کر چلنے والی بحری کشتی کو ماحولیات کو آلودہ کرنے کے جرم میں متوقف کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے خلیج فارس میں جنوبی کوریا کا پرچم لگا کر چلنے والی بحری کشتی کو ماحولیات کو آلودہ کرنے کے جرم میں متوقف کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کی کشتی نے عالمی قوانین اور پروٹوکول کی خلاف کا ارتکاب کیا جس کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے جنوبی کوریا کی کشتی کو روک لیا اور اسے ایران کی ایک بندرگاہ کی جانب جانے کی ہدایت کی۔ اطلاعات کے مطابق کشتی کا نام ہانکوک چیمی ہے جس پر 7 ہزار 200 ٹن کیمیائی تیل لدا ہوا ہے۔ کشتی پر موجود افراد کا تعلق جنوبی کوریا، انڈونیشیا ، ویتنام اور میانمار سے ہے۔

ایرانی سپاہ نے  میری ٹائم آرگنائزیشن کی درخواست اور صوبہ ہرمزگان کے پراسیکیوٹر کے حکم پرکشتی کو متوقف اور ایرانی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی ہدایت کی۔

News Code 1904670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha