پاکستان نے  امریکہ میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا

پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کےپیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کےپیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق کورونا کیسز کے ممکنہ پھیلاؤ اور خطرات کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ بند کردیا گیا ہے، تاہم یہ بندش صرف آئندہ 3 روز تک  رہےگی ۔

ترجمان کے مطابق سفارتخانہ 4 سے 6 جنوری تک بند رہے گا، سفارتخانہ کو جراثیم کش سپرے کرنے کے بعد کھول دیا جائے گا، اس دوران قونصلر سروسز بھی بند رہیں گی، جب کہ سفارتخانے کے تمام عملے کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا، تاہم ویزہ یا پاسپورٹ کے لئے آن لائن سروس کھلی رہے گی۔

News Code 1904668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =