مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے مزید 1300سے زائد افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار نئے کیسز سامنے آگئے۔ امریکہ کے ماہر وبائی امراض ڈاکٹر فاؤچی کہتے ہیں امریکہ میں کلینیکل ٹرائلز کی ہدایات کے مطابق کورونا ویکسین دی جانی چاہیے ورنہ کورونا کی نئی قسم امریکہ میں پھیل جائے گی۔
ادھر برطانیہ میں کورنا وائرس سے مزید 450 اموات جبکہ 55 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ اپوزیشن لیبرپارٹی کے لیڈر نے ملک میں 24 گھنٹے کے دوران لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ