مالی میں بم کے دھماکے میں دو فرانسیسی فوجی ہلاک

افریقی ملک مالی میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں دو فرانسیسی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک مالی میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں دو فرانسیسی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ فرانسیسی ایوان صدر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ فرانسیسی فوج کی بکتر بند گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ فوجی مالی کے شمال مشرقی علاقے میناکا میں ایک انٹیلی جنس آپریشن میں حصہ لے رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم کیا۔

5 روز پہلے بھی مالی میں بارودی سرنگ کے حملے میں تین فرانسیسی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ مالی میں 5100 فرانسیسی فوجی تعینات ہیں جو وہاں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کررہے ہیں۔

News Code 1904666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =