نیوزی لینڈ میں دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 297 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 297 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 297 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کے اختتام تک 3 وکٹ پر 286 رنز بنالیے ہیں۔  کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے دن پاکستانی ٹیم 297 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی اور دوسرے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 112 اور ہینری نکولس 89 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ن یوزی لیںڈ کی جانب سے ٹام لیتھم 33، ٹام بلنڈل 16 اور راس ٹیلر 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم کپتان کین ولیمسن نے ایک بار پھر ایک بیٹنگ کلاس دکھاتے ہوئے مسلسل دوسری اور ٹیسٹ کریئر کی 24ویں سنچری اسکور کی اس دوران ہینری نکولس نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پہلے ہی ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

News Code 1904665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =