دوحہ میں 5 جنوری کو طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا اعلان

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا اگلا دور 5 جنوری سے شروع ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا اگلا دور 5 جنوری سے شروع ہورہا ہے۔ افغان حکومت کی جانب سے ملک میں مستقل جنگ بندی اور آئندہ حکومت سے متعلق امور پر بات چیت کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومتی مذاکرات کار غلام فاروق مجروح کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے مذاکرات کار مستقل جنگ بندی اور موجودہ نظام حکمرانی کے تحفظ کے لیے زور دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات چیت بہت پیچیدہ اور وقت طلب ہے لیکن پُرامید ہیں کہ جلد ازجلد کسی نتیجے پر پہنچیں گے کیونکہ لوگ اس خونی جنگ سے تنگ آچکے ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ستمبر میں ہوا تھا۔

News Code 1904659

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =