مرحوم آیت اللہ یزدی کے پیکر پاک کو حرم رضوی کا طواف کراديا گیا

حوزہ علمیہ قم کے ممتاز عالم دین مرحوم آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کے پیکر کو حرم مطہر رضوی کا طواف کرادیا گیا ۔ جس کے بعد انھیں قم منتقل کیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے ممتاز عالم دین اور خبرگان کونسل کے رکن مرحوم آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کے پیکر کو مشہد مقدس میں حرم مطہر رضوی کا طواف کرادیا گیا ۔ جس کے بعد انھیں قم منتقل کیا جائےگا۔ اس سے قبل مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کے پیکر پاک پر رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نماز جنازہ ادا کی اور اس کے بعد حرم مطہر شاہ عبدالعظیم کا طواف کروایا گيا تھا ۔ مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی  کے پیکر پاک  کو قم میں حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں سپرد خاک کیا جائےگا۔

News Code 1904648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =