بھارت میں کرکٹ ادارے کے سربراہ ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل

بھارت میں کرکٹ کے نگراں ادارے بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی کو ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کرکٹ کے نگراں ادارے بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی کو ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔  اطلاعات کے مطابق سابق کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم سارو گنگولی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق سارو گنگولی معمول کے مطابق جم میں ورزش کرنے میں مصروف تھے کہ اس موقع پر ان کی طبیعت بگڑنا شروع ہوگئی۔ 

سابق کپتان کے اہلِ خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ سارو جب کھڑے ہونے میں بھی اپنے آپ پر قابو نہیں پاسکے اور انھیں سینے میں درد کی شکایت ہوئی تو ان کے گھر والوں نے انھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ 

ڈاکٹرز نے بتایا کہ سارو کو پہلے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا جہاں ان کا ابتدائی علاج کیا گیا جس کے بعد انھیں دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ 

سارو کی حالت سے متعلق ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ انھیں درمیانے درجے کا دل کا دورہ پڑا ہے، تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

News Code 1904646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =