ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر ٹرمپ کو انتباہ/شرانگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے خطے میں امریکہ کی ہر قسم کی شرانگیزی اور آتشبازی کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو کسی کے جال میں نہیں پھنسنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں خطے میں امریکہ کی ہر قسم کی شرانگیزی اور آتشبازی کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو کسی کے جال میں پھنسنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ جواد ظریف نے کہا کہ اسرائیل سے وابستہ عناصر امریکیوں کو نشانہ بنانے کی سازش کررہے ہیں اور پھر اس سازش کو ایران کی طرف منسوب کرکےامریکہ کو جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔ جواد ظریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو کسی کے جال میں گرفتار ہونے سے بچنا چاہیے کیونکہ ایران،  امریکہ کی کسی بھی شرانگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

News Code 1904645

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =