رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کے پیکرپاک پر نماز جنازہ ادا کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح کے وقت مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کے پیکرپاک پر نماز جنازہ ادا کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح کے وقت مرحوم آیت اللہ شیخ محمد تقی مصباح یزدی کے پیکرپاک پر نماز جنازہ ادا کی۔ اس کے بعد مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کے پیکر پاک کو طواف کے لئے حرم مطہر شاہ عبدالعظیم لے جایا گيا۔ اطلاعات کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے ممتاز عالم دین اور جامعہ مدرسین کے رکن آیت اللہ مصباح کا کل رات انتقال ہوگيا تھا ۔ مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کے پیکر پاک کو  حرم مطہر شاہ عبدالعظیم کا طواف کروانے کے بعد قم منقتل کیا جائےگا ۔ جہاں مرحوم کے پیکر پاک  کو حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں سپرد خاک کردیا جائےگا۔

News Code 1904641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =