بھارت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین کی منظوری دیدی

بھارت نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی کورونا ویکسین کی ہنگامی حالت میں استعمال کی منظوری دیدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی کورونا ویکسین کی ہنگامی حالت میں استعمال کی منظوری دیدی ہے۔ بھارت دنیا بھر میں کوروناوائرس  سے متاثر ہونے والا دوسار ملک  ہے ۔بھارت نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی کورونا ویکسین کی ہنگامی حالت میں استعمال کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع  کے مطابق بھارت نے سال نو کے موقع پر ملک بھر میں ایمرجنسی کی صورت میں کورونا ویکسین کے استعمال کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی ویکسین کی منظوری دیدی ہے۔ اس حوالے سے بھارتی حکومت کی جانب سے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے فائزر، میڈورنا، سائنو فارم اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسنز کا جائزہ لیا جس کے بعد  آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی گئي  تاہم ابھی ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کی جانب سے مہر ثبت کرنا باقی ہے جو کہ ایک رسمی کارروائی ہوگی۔

بھارت آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین کی منظوری دینے والا تیسرا ملک بن گیا ہے اس سے قبل برطانیہ اور ارجنٹائن منظوری دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت میں مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے جس کی 50 ملین خوراکیں تیار ہوچکی ہیں۔

News Code 1904631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =