پرتگال نے یورپین یونین کی صدارت سنبھال لی

پرتگال نے آئندہ 6 ماہ کیلئے یورپین یونین کی صدارت سنبھال لی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پرتگال نے یکم جنوری سے آئندہ 6 ماہ کیلئے یورپین یونین کی صدارت سنبھال لی۔  اس نے یہ ذمہ داری جرمنی کے بعد حاصل کی ہے جس کی 6 ماہ کی مدت کا دورانیہ 31 دسمبر 2020 کو اختتام پذیر ہوگیا۔

پرتگال نے اس وقت یورپین یونین کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں جب یورپ بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ویکسین کی تقسیم اور برطانیہ کے ساتھ بریگزیٹ کے بعد کے معاملات عملی طور پر آگے بڑھنے ہیں۔

واضح رہے کہ یورپین یونین کا ہر ممبر ملک باری باری 6 ماہ کیلئے صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالتا ہے۔ پرتگال چوتھی مرتبہ یہ ذمہ داری انجام دے گا۔

News Code 1904630

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =