الجزائر میں بس حادثے میں 20 افراد ہلاک اور 11 زخمی

الجزائر میں یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کی بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 20 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزائر میں یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کی بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 20 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق الجزائر میں 30 سے زائد مسافروں کو لے کر غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے یورپ جانے کی کوشش کے دوران مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔

ریسکیوادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے بس کے اندر پھنسے مسافروں کو باہر نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ 11 زخمی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں اکثریت افریقیوں کی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

News Code 1904627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =