بھارتی حکومت نے آسام میں تمام مدارس بند کرنے کا بل منظور کرلیا

بھارت میں انتہا پسند مودی حکومت نے ریاست آسام میں تمام مسلمان مدارس ختم کرکے انھیں اسکول میں تبدیل کرنے کا بل منظور کرلیا ہے۔

 مہر خـررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں انتہا پسند مودی حکومت نے ریاست آسام میں تمام مسلمان مدارس ختم کرکے انھیں اسکول میں تبدیل کرنے کا بل منظور کرلیا ہے۔

 حکمراں جماعت بی جے پی کی حکومت نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف دشمنی اور ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے ریاست آسام میں حکومتی سرپرستی میں چلنے والے تمام مدارس ختم کرنے کا بل منظور کرلیا جس کے تحت ریاست آسام میں قائم تمام مدارس اپریل تک اسکولوں میں تبدیل کردیئے جائیں گے۔

ہندوانتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بل کی منظوری دی جب کہ کانگریس سمیت آل انڈیا ڈیموکریٹک موومنٹ نے بل کی مخالفت کی اور اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، حزب اختلاف کی جماعتوں نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ملک میں مسلم مخالف جذبات کو مزید تقویت ملے گی۔

بھارتی حکام کے مطابق بل پاس ہونے کے بعد ریاست آسام میں تمام مدارس سیکولر اسکول میں تبدیل ہوجائیں گے جہاں طالب علم قرآن کی تعلیمات حاصل نہیں کرسکیں گے۔ ریاست  آسام کے وزیر تعلیم نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بل کے پاس ہونے پر خوشی ہے جب کہ بل پاس ہونے کے بعد حکومت کے ماتحت چلنے والے تمام مدارس یکم اپریل سے باقائدہ اسکولز میں تبدیل ہوجائیں گے۔

News Code 1904622

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =