پاکستانی وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، کورونا وائرس کی  لہر اور خطے میں امن و امان کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے چینی ہم منصب کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے مابین گہری اور مثالی دوستی کو خطے میں امن و استحکام کا ضامن سمجھا جاتا ہے۔پاکستان، ون چائنہ پالیسی سمیت قومی سلامتی سے متعلق چین کی داخلی پالیسیوں کی حمایت کرتا ہے۔تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے  پاکستان اور چین کے مابین دو طرفہ تعاون اور روابط کا فروغ ناگزیر ہے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین زراعت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے تبادلے، تحقیقی اور علمی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی صدر ژی کے جلد دورہ ء پاکستان کے متمنی ہیں۔بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں پر عمل پیرا مودی سرکار، پورے ایشیائی خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔

News Code 1904621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =