برطانیہ آج یورپی یونین سے باضابطہ الگ ہوگیا

برطانیہ آج یورپی یونین سے باضابطہ الگ ہوگیا ہے برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نئے تجارتی تعلقات استوار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ آج یورپی یونین سے باضابطہ الگ ہوگیا ہے برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نئے تجارتی تعلقات استوار ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل یورپین یونین کے لیڈرز نے 24 دسمبر کو برطانیہ کے ساتھ طے پانے والے بریگزیٹ کے بعد کے تجارت اور باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

یورپین یونین کی جانب سے یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین اور یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل جبکہ برطانیہ کی جانب سے وزیر اعظم بورس جانسن نے ان دستاویزات پر دستخط کیے تھے۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے سے برطانوی شہریوں کے لیے روزگار کے موقع محدود اور طلبہ کے لیے بیرونی ممالک میں تعلیم بھی متاثر ہوگی۔

News Code 1904618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =