دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 18 لاکھ 25 ہزار780 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 38 لاکھ 9 ہزار 325 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 18 لاکھ 25 ہزار780 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 38 لاکھ 9 ہزار 325 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 18 لاکھ 25 ہزار780 ہو گئی ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 26 لاکھ 59 ہزار 481 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 388 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 93 لاکھ 24 ہزار 64 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1904617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =