نئی دہلی میں دو دن تک رات کا کرفیو لگا دیا گیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس کے سبب سال نو کے موقع پر آج رات اور یکم جنوری کی رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کیلئے رات کا کرفیو نافذ رہے گا۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت  نئی دہلی میں کورونا وائرس کے سبب سال نو کے موقع پر آج رات اور یکم جنوری کی رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کیلئے رات کا کرفیو نافذ رہے گا۔ نئی دہلی میں حکام کے مطابق عوامی مقامات پر 5 یا اس سے زیادہ افراد ایک ساتھ جمع نہیں ہو سکیں گے، اس کے علاوہ نئے سال کے موقع پر کسی بھی جشن یا تقریب کی اجازت نہیں ہوگی۔

نئی دہلی میں نئے سال کے موقع پر عوامی مقامات پر مجمع لگنے سے روکنے کے کیلئے نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ مقامی حکومت کے ماتحت کام کرنے والی دہلی ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی جانب سے کیا گیا ہے۔

نئی دہلی کے علاوہ کئی ریاستوں میں نئے سال کے موقع پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جبکہ کئی ریاستوں میں جہاں کورونا وائرس کے کیسز قدرے کم ہیں وہاں ضلعی انتظامیہ کو فیصلہ لینے کا اختیار دیا گیا ہے۔

News Code 1904610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =