نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 16 فروری سے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ  16 فروری سے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شیخ رشید نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان کرتا ہوں، دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں جس سے نمٹنے کے لیے ایگل اسکواڈ اسلام آباد میں تعینات کررہے ہیں، اسلام آباد میں تمام ناکےختم کرکے صرف تین رہنے دیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یکم جنوری سے تمام ملکوں کے ویزے آن لائن ہوں گے جن میں چین اور افغانستان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کررہے ہیں۔

News Code 1904603

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =