سعودی عرب میں کم نمبر دینے پر شاگرد نے استاد کو ہلاک کردیا

سعودی عرب میں آٹھویں جماعت کے طالب علم نے امتحان میں کم نمبر دینے والے استاد کو گولی مارکر قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں آٹھویں جماعت کے طالب علم نے امتحان میں کم نمبر دینے والے استاد کو گولی مارکر قتل کردیا۔

اطلاعات  کے مطابق سعودی عرب کے ایک اسکول میں آٹھویں جماعت کے 13 سالہ طالب علم نے انگریزی میں کم نمبر آنے پر اپنے استاد پر ناراضی کا اظہار کیا اور دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی۔

13 سالہ طالب علم اپنے 16 سالہ بھائی کے ہمراہ اسکول کے باہر بندوق لیکر کھڑا ہوگیا اور جیسے ہی انگریزی کے استاد باہر نکلے شاگرد نے اُن کے سر پر گولی مار دی۔

استاد کو قتل کرنے والا 13 سالہ طالب علم اور اس کا معاون بھائی تاحال فرار ہیں جبکہ پولیس نے دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

News Code 1904600

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha