بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلم دشمنی میں مسلمان فوجی ہیرو کی قبر توڑ دی

بھارت میں انتہا پسند اور جنونی ہندوؤں نے مسلم دشمنی میں 1948ء کی جنگ کے اپنے ہیرو بریگیڈیئر محمد عثمان کی قبرکی بے حرمتی اور توڑ پھوڑ کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں انتہا پسند اور جنونی ہندوؤں نے مسلم دشمنی میں 1948ء کی جنگ کے اپنے ہیرو بریگیڈیئر محمد عثمان کی قبرکی بے حرمتی اور توڑ پھوڑ کی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے جنوب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بٹلا ہاؤس قبرستان میں جنگی ہیرو بریگیڈیئر محمد عثمان کی قبر ہے جنہیں نوشہرہ کے شیر کے نام سے جانا جاتا ہے۔

بریگیڈیئر محمد عثمان کو " نوشہرہ کے شیر" کے نام سے شہرت 1948ء کی جنگ میں 50 پیراشوٹ بریگیڈ کی قیادت کرنے اور مقبوضہ کشمیر کے دو علاقوں جھنگر اور نوڈیرہ میں اہم اور کامیاب کارروائی کی وجہ سے ملی تھی۔

بھارت میں مودی کی انتہا پسند حکومت  کے دور میں انتہا پسند اور جنونی ہندوؤں نے اپنی ایک اور کارگزاری میں صرف مسلم دشمنی کی بنیاد پر بریگیڈیئر محمد عثمان کی قبر کی بے حرمتی کی حالانکہ انہوں نے جنگ بھارتی فوج کا حصہ ہوتے ہوئے لڑی تھی۔

بریگیڈیئر محمد عثمان کی آخری رسومات میں اُس وقت کے وزیراعظم جواہر لال نہرو، صدر ڈاکٹر راجندر پرساد، گورنر جنرل سی راجگو پالاچاری اور کابینہ کے متعدد دیگر وزرا نے شرکت کی تھی۔

قبر کی بے حرمتی کے واقعے پر بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ " پروٹوکول اور جذباتی مسئلہ" ہے جس کی اعلی سطح پر تفتیش بھی کی جائے گی۔

News Code 1904599

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha