امریکہ میں کورونا سے اب تک 3 لاکھ 43 ہزار افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا سے مجموعی اموات 3 لاکھ 43 ہزار ہوگئی، امریکہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 لاکھ 55 ہزار سے زائد کیسز اور تقریبا 1500 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا سے مجموعی اموات 3 لاکھ 43 ہزار ہوگئی، امریکہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 لاکھ 55 ہزار سے زائد کیسز اور تقریبا 1500 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

امریکہ میں ماہ دسمبر میں کورونا سے تقریبا 65 ہزار اموات ہوئیں۔ کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد نیویارک میں غیر ملکی مسافروں کیلئے قرنطینہ لازمی ہوگا۔  ادھر برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، لندن اسکول آف ہائی جین کی تحقیق کے مطابق برطانیہ میں کورونا کی تیسری لہر سے بچاؤ کیلئے ایک ہفتے میں 2 ملین افراد کی ویکسینیشن کرنا ہوگی۔

News Code 1904594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha