اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا امارات اور بحرین کا دورہ ملتوی

اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دوسری بار متحدہ عرب امارات اور بحرین کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخـار ٹائمز آف اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دوسری بار متحدہ عرب امارات اور بحرین کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ پروگرام کے مطابق اسرائيلی وزیر اعظم نے جنوری کے اوائل میں امارات اور بحرین کا سفر طے تھا۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کی بنا پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو نے امارات اور بحرین کا دورہ منسوخ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک بار پہلے بھی اسرائیلی وزیر اعظم امارات اور بحرین کا دورہ منسوخ کرچکے ہیں۔

News Code 1904593

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =