روس کا ایران کے ساتھ  دفاعی تعاون کو جاری رکھنے کا اعلان

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس خطے میں امن و ثبات اوراپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ایران کے ساتھ دفاعی تعاون کا سلسلہ جاری رکھےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اسپوٹنک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس  خطے میں امن و ثبات اوراپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ایران کے ساتھ دفاعی تعاون کا سلسلہ جاری رکھےگا۔

روسی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمہ پر مبنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو ملکی دفاع کے سلسلے میں ہتھیار خریدنے کا حق حاصل ہے روس کا بھی ایران کے ساتھ دفاعی تعاون کا سلسلہ جاری رہےگا۔ روس کا خطے میں امن و ثبات کے سلسلے ایران کے ساتھ تعاون جاری رہےگا۔ لاوروف نے کہا کہ اب ایران کے ساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے سلسلے میں کوئی قانونی رکاوٹ موجود نہیں ہے اور اقوام متحدہ کی ایران کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ ختم ہوگيا ہے۔

News Code 1904592

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =