ایران نے کورونا ویکسین تیار کرلی /انسانی آزمائش کے پہلے مرحلے کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران میں مقامی سطح پر کورونا ویکسین تیار کر لی گئی ہے اور 3 رضا کاروں کو ویکسین لگا کر ٹرائل کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں مقامی سطح پر کورونا ویکسین تیار کر لی گئی ہے اور 3 رضا کاروں کو ویکسین لگا کر ٹرائل کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق ایران میں مقامی سطح پر تیار کی گئی کورونا ویکسین کے ٹرائل کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ایران کے نائب صدر برائے سائنس اینڈ ٹکنالوجی سورنا ستاری اور وزیر صحت سعید نمکی سمیت سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں 3 رضاکاروں کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔

مقامی سطح پر تیار کردہ ویکسین کے ٹرائل میں حصہ لینے کے لیے 20 ہزار سے زائد رضاکاروں نے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں 56 رضاکاروں کو ویکسین کے 14 دن کے فرق سے دو ٹیکے لگائے جائیں گے پھر ان کے نتائج کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور چار ہفتوں بعد ویکسین کے استثنیٰ کے ردعمل کو جانچا جائے گا۔

ایرانی وزارت صحت کے اعلیٰ عہدیدارکے مطابق جب تک ویکسین کو بڑے پیمانے پر استعمال کے لئے حتمی منظوری نہیں مل جاتی ہے تب تک ایران عالمی ادارہ صحت سے دیگر کورونا ویکسین کی خریداری کی کوششیں جاری رکھے گا۔

News Code 1904591

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =