بھارت نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

بھارت نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔  دوسری اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت نے 70 رنز کا ہدف دو وکٹ پر حاصل کرلیا۔ چار میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

ٹیسٹ کے چوتھے دن آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کیمرون گرین 45 اور میتھو ویڈ 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ روی چندر ایشون نے تین کھلاڑیون کوآؤٹ کیا۔

بھارت کو جیت کے لیے 70 رنز کا ہدف ملا، جو اس نے دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شبمن گل 35 اور رہانے 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت نے میچ آٹھ وکٹ سے جیت کر چار میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

News Code 1904590

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha