نیب نے پاکستان کے سابق وزیر دفاع کو گرفتار کرلیا

پاکستان کے قومی احتساب بیورو " نیب " نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پاکستان کے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو " نیب "  نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پاکستان کے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو حراست میں لے لیا، انہیں آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے اس الزام کے بعد خواجہ آصف سے ان کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات پوچھیں تھیں تاہم انہوں نے تسلی بخش جواب نہیں دیا جس پر نیب نے انھیں گرفتار کرلیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

News Code 1904589

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =