بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پہلے 7 کیسز سامنے آگئے

بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پہلے 7 کیسز سامنے آگئے ہیں جن کی تصدیق برطانیہ سے آنے والے مسافروں میں کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پہلے 7 کیسز سامنے آگئے ہیں جن کی تصدیق برطانیہ سے آنے والے مسافروں میں کی گئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق بنگلورو، حیدرآباد اور پونہ کی لیبارٹریز میں لیے گئے نمونوں میں برطانیہ میں سامنے آنے والے کورونا کے نئے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارتی ذرائع کےمطابق جن افراد میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق ہوئی ان کو فوری طور پر ہیلتھ کیئر سینٹرز میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے جب کہ ان کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والوں کو بھی قرنطینہ کیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ بھارت پہلے ہی برطانیہ کے ساتھ تمام فلائٹس آپریشن معطل کرچکا ہے لیکن پابندی سے پہلے نومبر کے آخر تک تقریباً 33 ہزار افراد نے برطانیہ کا سفر کیا جن میں سے بھارت آنے والے 114 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ان تمام افراد میں کورونا کی نئی قسم کی جانچ کے لیے ان کے سیمپل لے لیے گئےہیں۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک کروڑ 22 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ اموت ایک لاکھ 48 ہزار سے زیادہ ہیں۔

News Code 1904587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha