شمالی وزیر ستان میں  زمین کے تنازعہ پرفائرنگ سے 4 افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیر ستان کے گاؤں موسکی میں چچا زاد بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پرفائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیر ستان کے  گاؤں موسکی میں چچا زاد بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پرفائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاؤں موسکی میں ملک داؤد موسکی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے چچا زاد بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پرفائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں تحسین اللہ، سمیع اللہ، سمیع الحق اورہلال شامل ہیں۔

News Code 1904581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha