پاکستانی وزير خزانہ نے انڈوں، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

پاکستان کے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے انڈوں، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے انڈوں، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ پاکستانی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ہدایات  وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے جاری رجحان کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری خزانہ نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو مہنگائی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار میں 0.11 فیصد معمولی اضافہ ہوا ہےاورگزشتہ ہفتے کے دوران 10 بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں  کمی ہوئی جبکہ انڈے ، گندم کا آٹا اور ٹماٹر کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس موقع پروزیر خزانہ حفیظ شیخ نے انڈوں، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور گندم انڈوں اور آٹے کی قیمتوں کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے جبکہ اجلاس میں گندم اور چینی کے ذخائر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

News Code 1904579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha