کیمرون میں مسافر بس کے حادثے میں 37 افراد ہلاک

وسطی افریقی ملک کیمرون میں کرسمس سے واپس آنے والی مسافر بس تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے 37 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی افریقی ملک کیمرون میں مسافر بس ہوئے تیز رفتار ٹرک سے  ٹکرا گئی جس کے نتیجے 37 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کرسمس کی تقریبات سے واپس آنے والی مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 37 مسافر ہلاک اور 18افراد  زخمی ہوگئے۔ یہ افراد کرسمس کی تقریبات میں شرکت کے لیے مختلف گاؤں سے شہر کے مرکزی چرچ گئے تھے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں 7 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

News Code 1904577

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha