اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے پولیس افسر کو لوٹ لیا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کے علاقہ کٹاریاں میں پولیس افسر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کے علاقہ کٹاریاں میں پولیس افسر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کے علاقہ کٹاریاں میں سب انسپکٹر رفیق ڈکیتی کی واردات میں زخمی بھی ہوگئے۔

 اطلاعات کے مطابق دو موٹرسائیکل سواروں نے سب انسپکٹر رفیق کو روک کر اس سے سرکاری پسٹل اور نقدی چھین لی اور پولیس افسر کی جانب سے مزاحمت پر اسے گولی مار کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی جانب سے کیا گیا فائر پولیس افسر کے پیٹ میں لگا، زخمی پولیس افسر کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا آپریشن جاری ہے تاہم افسر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد وقارالدین سید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی آئی نائن اور ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں دو پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

News Code 1904574

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =