نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 431 رنز کے اسکور کا پہاڑ کھڑا کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 431 رنز کے اسکور کا پہاڑ کھڑا کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان رضوان اور فہیم اشرف کی سینچری شراکت نے ٹیم کو فالو آن ہونے سے بچایا۔

میچ کے تیسرے دن کھیل شروع ہوا تو عابد علی اسکور میں 9 رنز کے اضافے کے بعد 25 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، بطور نائٹ واچ مین بیٹنگ کرنے والے فاسٹ بولر محمد عباس 5 رنز بناکر لوٹ گئے ۔

سابق کپتان اظہر علی اور حارث سہیل کا بھی وکٹ پر قیام مختصر رہا، اظہر علی 5 اور حارث سہیل 3 رنز بناسکے، فواد عالم اور کپتان محمد رضوان نے 28 رنز جوڑ کر کچھ مزاحمت کی مگر فواد عالم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

چائے کے وقفے سے چار منٹ قبل بارش اور ژالہ باری شروع ہوگئی جس کے سبب 112 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل روک کر چائے کا وقفہ شیڈول سے پہلے کردیا گیا۔

چائے کے وقفے کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو کپتان محمد رضوان نے اپنی نصف سینچری اسکور کی۔

کپتان رضوان اور فہیم اشرف کے درمیان قائم ہوئی شراکت ٹیم کو بحران سے نکالنے میں کارآمد ثابت ہوئی، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور مل کر 107 رنز جوڑے۔

رضوان 71 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، ان کے بعد آنے والے یاسر شاہ 4 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی نویں وکٹ 235 کے اسکور پر گری جب شاہین شاہ آفریدی 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اننگ کے ٹاپ اسکور فہیم اشرف تھے وہ 91 رنز بناسکے۔ ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں پاکستان کو پہلی اننگز میں 192  رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

News Code 1904567

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha